نشے سے نجات کا روحانی علاج

نشہ موجودہ دور کی ایسی لعنت ہے جس نے گھروں کو اجاڑ کر رکھ دیا اور خوبصورت انسانوں کی جوانیاں اور رعنائیاں کھا گیا ہے۔نشہ سگریٹ ،شراب،ہیروئن یا دولت کا ہی کیوں نہ ہو اس سے جتنی جلد نجات مل جائے اچھی بات ہوگی۔

بہت سے لوگ نشہ سے جان چھڑوانے کے لئے اپنا علاج بھی کراتے ہیں لیکن قوت فیصلہ کمزور ہونے سے وہ کامیاب نہیں ہوتے،ان کا دل اور دماغ نشہ کا محتاج ہوچکا ہوتا ہے۔ایسے لوگ جو اللہ تعالیٰ کے اسمائے مبارکہ ’’یا قابض ‘‘ کو روازنہ اکیالیس سو بار پڑھنا معمول بنا لیں ،پانی پر اسکا دم کرکے بھی پئیں تو ان کے اندر غیر معمولی قوت ارادی پیدا ہوجاتی اور تطہیر کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔خلوص نیت سے باوضو ہوکر اکیالیس روز تک پڑھیں۔نشہ کے عادی خود نہ پڑھ سکیں۔

تو جس دوران وہ ترک نشہ ادویات استعمال کررہے ہوں انہیں کوئی بھی عزیز یہ پانی دم کرکے پلاتے رہا کریں۔یاقابض کے اسقدر روحانی اثرات ہیں کہ بیاں ختم ہوجاتا ہے مگر اسکی خصوصیات احاطہ قلم میں نہیں لائی جاسکتیں۔یا قابض کا ورد کرنے والوں کے اندر سے خوف ختم ہوجاتا۔

اور جو لوگ ان کا برا چاہتے ہیں ،وہ خود اس ذاکر سے خوف کھانے لگتے ہیں۔یہ جلالی اسم مبارکہ ہے اس لئے با وضو ہوکر اور درود پاک اول و آخر گیارہ گیارہ بار لازمی پڑھیں

مودبانہ گزارش
ہمارا ہدف آپکو بہترین معاشرتی, تاریخی ,معلوماتی،اور اصلاحی تحریریں پیش کرنا ہے
جس میں آپ کا ایک شیئر بہت بڑا کردار بطور صدقه جاریہ ادا کرسکتا ہے. آئیں ہمارے ساتھ ساتھ آپ بھی اس کار خیر کا حصّه بننیں
مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں۔ ↓↓↓۔

نشے سے نجات کا روحانی علاج” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں