پنجاب حکومت کی شہبازشریف کو اورنج میٹر ٹرین کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت۔۔۔بُزدار حکومت نے پاکستانی سیاست کو بڑا سرپرائز دے دیا، نئی مثال قائم

پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے ن لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈ شہبازشریف کو شرکت کیلئے دعوت دیدی ہے ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب کان کھچی نے کہاکہ اور نج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ شہبازشریف کا تھا اس

لیے انہیں افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے دیتا ہوں ، پی ٹی آئی حکومت نے روایات کے برعکس منصوبہ مکمل کیا، اب ٹرین چلے گی۔صحافی کی جانب سے شہباز شریف کی آمد پر گرفتاری سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے جہانزیب کھچی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ہمارے مہمان ہوں گے، کوئی ادارہ گرفتار کر لے تو میرا کوئی تعلق نہیں۔اورنج لائن کے افتتاح سے متعلق پوچھے گئے سوال پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا 10 دسمبر کو ٹرین کا افتتاح کر رہے ہیں اور نا ہی اپنے نام کی تختی لگا رہے ہیں، 10 دسمبر کو اورنج لائن ٹرین کے مکمل روٹ کا ٹرائل رن کر رہے ہیں۔وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا تھا عمران خان اور ان کے وزراءکام کرنے پر یقین رکھتے ہیں تختیاں لگانے پر نہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ قوم کوعظیم بننے کے لئے کرپشن کے خلاف جہاد میں شریک ہونا ہوگا ، کرپشن کے خلاف موبائل ایپ میں ہر کوئی شرکت کرسکتاہے جب ہمارے نوجوانوں میں سمجھ آگئی کہ ہم انسداد کرپشن مہم میں شرکت کرکے ملک کی خدمت کررہے ہیں تو نیا پاکستان بن جائے گا ۔اسلام آباد میں انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کوپتہ ہی نہیں ہے کہ کرپشن کا اور ان کاکیا تعلق ہے ؟ ملک کا پیسہ جب چوری ہوتاہے تو اس کا نقصان پورے ملک کوہوتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی سے متعلق ایب لانچ کرکے

بڑی خوشی ہوئی ہے۔ چائنہ کی معیشت بڑی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے ۔ چینی صدر کی مقبولیت کا راز یہ ہے کہ چین میں چارسو کے قریب وزیر کی سطح کے لوگوں کوجیل میں ڈالا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بیروت، چلی اور عراق میں لوگ کرپشن کے خلاف باہرنکلے ہوئے ہیں۔ عوام کو اب آہستہ آہستہ احساس ہوگیاہے کہ کرپشن سے ان کا ملک آگے نہیں نکل سکتا ، جس قوم میں کرپشن نہیں ہے ، وہ اوپر ہے اوروسائل کے باوجود جس ملک میں کرپشن ہے ، وہ نیچے ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب ایک معاشرے میں کرپشن بڑھ جاتی ہے تو جو پیسہ عوام پر خرچ ہونا ہوتاہے وہ جیبوں میں چلاجاتا ہے ، کرپٹ لوگ حکومت میں آکر پیسہ بناتے ہیں ، ان کوڈر ہوتاہے کہ پیسہ بینک میں رکھیں گے تو لوگوں کوپتہ چل جائے گا ، وہ پیسہ ملک سے باہر بھجوادیتے ہیں ۔ اس سے ملک کودگنا نقصان ہوتاہے کیونکہ وہ منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ باہر بھجواتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیسہ باہر بھجوانے سے ڈالر مہنگا ہوتاہے جس سے ہر چیز جو در آمد کرتے ہیں ، وہ مہنگی ہوجاتی ہے ۔وزیر اعظم کا کہناتھاکہ کرپٹ معاشروں میں سرمایہ کاری نہیں آتی ، ہمارا سب سے بڑااثاثہ بیرون ملک پاکستانی ہیں، اگر یہ پاکستانی اپنا پیسہ ملک میں لگانا شروع کردیں تو ملکی معیشت بہت مضبوط ہوجائےگی ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنا پیسہ اس لئے ملک میں نہیں لاتے کہ وہ کہتے ہیں کہ یہاں کرپشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں میٹرو کی ضرورت نہیں تھی لیکن بنادی اوراب وہ اربوں روپے کانقصان کررہی ہے، خالی چل رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں