اچھا تو یہ بات تھی۔۔۔کوہلی کی سب سے بڑی کمزوری کیا ہے؟ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو بھی پتہ چل گیا

بھارت نے پہلے ٹی 20 میچ میں کپتان ویرات کوہلی کے ناقابل شکست اور عمدہ اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز کے رنز کا پہاڑ عبو کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم حیدر آباد میں کھیلے گئے میچ میں کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس

جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ شمرون ہت مائر نے سب سے زیادہ 56 رنز بنائے جبکہ ایوین لوئس نے 40، کیرون پولارڈ نے 37، برینڈن کنگ نے 31، جیسن ہولڈر نے 24 اور دنیش رام دین نے 11 رنز بنائے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی ہدف کے تعاقب کیلئے خاصی شہرت رکھتے ہیں اور اسی لئے کہا جاتا ہے کہ ”کوہلی کو چیز پسند ہے“۔ آج کے میچ میں بھی انہوں نے یہ سچ ثابت کر دیا اور 208 رنز کا پہاڑ اٹھارہویں اوور کی چوتھی گیند پر ہی حاصل کر لیا، انہوں نے 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 94 رنز کی اننگز کھیلی۔ اوپننگ بلے باز لوکیش راہول نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے اور تمام فرنچائزز نے کھلاڑی منتخب کر لئے ہیں۔دفاعی چیمپین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے کپتان سرفرازاحمد سمیت محمد نواز، شین واٹسن، احمد شہزاد، عمر اکمل، محمد حسنین، نسیم شاہ اور احسن علی کو برقار رکھا تھا جبکہ آج ہونے والی ڈرافٹنگ میں انہوں نے پلاٹینم کیٹیگری میں جیسن روئے کا انتخاب کیا۔ڈائمنڈ کیٹیگری میں بین کٹنگ، گولڈ کیٹیگری میں فواد احمد، سلور کیٹیگری میں سہیل خان، ٹیمل ملز اور عبدالناصر کو منتخب کیا ہے جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں عارش خان، اور اعظم خان، سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں کیمو پال اور خرم منظور کا انتخاب کیا ہے۔اب تک کے تمام ایڈیشنز میں ناکامی سے دوچار ہونے والی لاہور قلندرز نے فخر زمان، محمد حفیظ، ڈیوڈ ویز، شاہین شاہ آفریدی، سہیل اختر حارث رﺅف اور سلمان بٹ کو برقرار رکھا جبکہ آج ہونے والی ڈرافٹنگ تقریب میں انہوں نے پلاٹینم کیٹیگری میں کرس لین کا انتخاب کیا۔ڈائمنڈ کیٹیگری میں لاہور قلندرز کی کوئی پک نہیں تھی جبکہ سلور کیٹیگری میں انہوں نے سیکوگ پرسانا، بین ڈنک، فرزان راجہ اور جاہد علی کو منتخب کیا جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں محمد فیضان کا انتخاب کیا۔ لاہور قلندرز نے سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں لینڈل سمنز اور دلبر حسین کا انتخاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں