معصوم بچی کی کتے کیساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل

یوں تو دنیا بھر میں انسانوں کی جانوروں کے ساتھ دوستی کی خبریں آتی رہتی ہیں کچھ ایسی ہوتی ہیں جو دل کو چھو لینے والی ہوتی ہیں، ایسی ہی ایک خبر امریکا سے آئی ہے، جہاں ایک بچی اپنے کتے کے ساتھ ڈانس کر رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جو صارفین کی توجہ حاصل کرلیتی ہیں اور انہیں پسند بھی کیا جاتا ہے، اگر ویڈیو کی بات کی جائے تو یہ کم عمر بچی اور کتے کی دوستی کی ہے۔ ہالووین کے موقع پر انٹرنیٹ پر ویسے تو کئی ویڈیوز انٹرنیٹ پر شیئر ہوئیں البتہ کم عمر بچی کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم عمر بچی تیار ہوکر کتے کے ساتھ ٹی وی کے سامنے کھڑی اور مشہور کارٹون فلم ڈزنی کے میوزک پر ڈانس کررہی ہے۔

بچی کی والدہ کے لے سلوبوٹشی کا کہنا ہے کہ ہم اس خوبصورت ویڈیو کو لاتعداد بار دیکھ چکے، بیٹی بہت خوش قسمت ہے۔

ہالووین (Halloween) امریکا میں منایا جانے والا ایک تہوار ہے جس میں گلی کوچوں، بازاروں اور دیگر مقامات پر جابجا ڈراؤنے چہروں اور خوف ناک لباس میں ملبوس چھوٹے بڑے بھوت اور چڑیلیں چلتی پھرتی دکھائی دیتی ہیں۔

اکثر گھروں کے باہر بڑے بڑے کدو پِیٹھے نظر آتے ہیں جن پر ہبت ناک شکلیں تراشی جاتی ہیں اور ان کے اندر موم بتیاں جل رہی ہوتی ہیں۔ کئی گھروں کے باہر ڈراونے ڈھانچے کھڑے دکھائی دیتے ہیں اور ان کے قریب سے گزریں تو وہ ایک خوف ناک قہقہہ لگا کر دل دہلا دیتے ہیں۔

کاروباری مراکز میں بھی یہ مناظر اکتوبر شروع ہوتے ہی نظر آنے لگتے ہیں، 31 اکتوبر کو جب تاریکی پھیلنے لگتی ہے اور سائے گہرے ہونا شروع ہوجاتے ہیں تو ڈراؤنے کاسٹیوم میں ملبوس بچوں اور بڑوں کی ٹولیاں گھر گھر جاکر دستک دیتی ہیں اور trick or treat کی صدائیں بلند کرتی ہیں۔

اس صدا کا یہ مطالب ہوتا ہے کہ یا تو ہمیں مٹھائی دو، ورنہ ہماری طرف سے کسی چالاکی کے لیے تیار ہو جاؤ، گھر کے مکین انہیں ٹافیاں اور میٹھی گولیاں دے کر رخصت کر دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں