معروف گلوکارہ مائیکل جیکسن کا ریکارڈ توڑنے کو تیار۔۔۔ جان کر مداحوں کے ہوش اُڑ گئے

ٹیلر سوئفٹ کا شمار صرف امریکا میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بہترین گلوکارہ کے طور پر کیا جاتا ہے۔اور گلوکارہ کے اسی ٹیلنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اگلے ماہ منعقد ہونے والے امریکی میوزک ایوارڈز میں آرٹسٹ آف دی ڈیکیڈ یعنی دہائی کی بہترین فنکارہ کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیاگیا ہے۔اے پی کی رپورٹس کے مطابق ایوارڈز انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ کو نومبر میں اے بی سی چینل کی لائیو ٹیلی کاسٹ کے دوران یہ اعزاز دیا جائے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس اعزاز کو قبول کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیلر سوئفٹ مشہور زمانہ پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کا ریکارڈ بھی توڑ دیں گی۔ٹیلر سوئفٹ اب تک 23 امریکن میوزک ایوارڈز جیت چکی ہیں، اس سال انہیں 5 ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مائیکل جیکسن نے اب تک امریکن میوزک ایوارڈز میں 24 ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ اپنی جیت کا جشن منانے کے لیے گلوکارہ اسٹیج پر اپنے کامیاب گانوں پر پرفارم کرتی بھی نظر آئیں گی۔تاہم اب تک گلوکارہ نے خود اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا۔ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ ساتھ گلوکارہ آریانا گرینڈ، ڈریک اور ہیزلی کو بھی اس سال کے ایوارڈز میں نامزد کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا شمار دنیا کی سب سے کامیاب کلوکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔امریکی اقتصادی جریدے ’فوربز‘ کی رواں سال سامنے آئی سب سے زیادہ کمائی کرنے والے افراد کی فہرست میں بھی ٹیلر سوئفٹ سرفہرست رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں